(عابد چودھری)گجر پورہ میں سالوں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان کا مقدمہ درج کر لیا گیا،ملزم پولیس کی گرفت میں نہ آ سکے۔
گجر پورہ میں موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ روزفائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کر دیا تھا،فائرنگ سے نوجوان وقاص کا قتل گھریلو تنازع کا شاخسانہ ہے۔
پولیس کے مطابق شہری وقاص کا 2 سال سے اپنی بیوی کے ساتھ گھریلو جھگڑا چل رہا تھا ،گھریلو تنازع پر وقاص کے سالوں نے فائرنگ کر کے اسے قتل کیا۔
گجر پورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وقاص کے چچا ملک منیر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔