ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

احد چیمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ

احد چیمہ کی مشکلات میں مزید اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شاہین عتیق ) سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کیلئے بڑی مشکل، احتساب عدالت سے نیب نے فیروزپور روڈ سے ملتان روڈ تک گندے نالے کی تعمیر کیس میں جیل میں شامل تفتیش کرنے کی اجازت طلب کر لی۔ 

نیب نے احتساب عدالت کے جج امجد نذیر چودھری کی عدالت میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گندے نالے کی تعمیر کیس میں شامل تفتیش کرنے کی درخواست دے دی۔ عدالت کو بتایا کہ احد چیمہ جیل میں ہیں ان سے تفتیش کرنی ہیں، یہ اُس وقت ڈی جی ایل ڈی اے تھے، تفتیش کی اجازت دی جائے۔

عدالت نے نیب کو اجازت دے دی جبکہ اس کیس میں نیب نے ایل ڈی اے کے چیف انجینئراسرار سعید کو گرفتار کر رکھا ہے۔