ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کم عمر ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار، اب والد کیخلاف مقدمہ درج ہوگا

کم عمر ڈرائیورز ہوجائیں ہوشیار، اب والد کیخلاف مقدمہ درج ہوگا
کیپشن: City42 - Minor Drivers
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک): کم عمر ڈرائیورز کی روک تھام کے لیے قانون میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا۔ جس کے مطابق کم عمر ڈرائیورز کے پکڑے جانے پر ان کے والد یا ورثاء کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی او  رائے اعجاز کے مطابق قانون میں ترمیم کے لیے سمری اعلیٰ حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ جس کے مطابق جب بھی کم عمر ڈرائیورز کو پکڑا جائے گا تو ان کے ساتھ ساتھ والد، بھائی یا دیگر قریبی عزیز کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا جائے گا۔ سکول یونیفارم میں کم عمر ڈرائیورز کے پکڑے جانے پر تعلیمی ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ کم عمر ڈرائیورز تعلیمی اداروں میں جانے کے لیے گاڑی اور موٹر سائیکل کا استعمال کرتے ہیں۔ اس وجہ سے والدین اور اساتذہ کو اپنا کلیدی کردار ادا کرنا ہو گا۔ تاکہ کم عمر ڈرائیورز کی روک تھام کی جا سکے۔

انہوں نے کہاکہ اب بھی قانون کے مطابق کم عمر ڈرائیور کی گاڑی کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ صرف300 روپے کا چالان کیا جا رہا ہے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں