(شاہد سپرا) لیسکو کا بلوں پر ریلیف دینے کے حکومتی اقدام پر بڑا فیصلہ کرلیا،کمپنی نے200 یونٹس تک بلوں سے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ نکال دیا۔
تفصیلات کےمطابق لیسکو نے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ 31 اگست کر دی، لیسکو نےصارفین کے بلز کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ ختم کی،صارفین ویب سائٹ سے نئے بل کا پرنٹ لیکرجمع کروا سکتے ہیں،ویب سائٹ پر لاکھوں صارفین کے بلز کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا،صارفین چکرلگانے کی بجائے آن لائن بل لیکر جمع کروا سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں پیسے لے کر بل ٹھیک کرنے پر ایکسئین باغبانپورہ رب یار اور ریونیو آفیسر عبدالجبار کومعطل کردیاگیا جبکہ لیسکو چیف نے کمرشل اسسٹنٹ محمد عمران کو معطل کردیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کمیٹی کو ہدایت کی تھی کہ 200 یونٹ تک کے بجلی کے صارفین کے بلوں میں ریلیف کو 24 گھنٹوں میں شامل کیا جائے اورصارفین کے بلوں کو فوری کم کیا جائے، بلوں کی تصحیح کے لیے ڈسکوز کا اسٹاف 24 گھنٹےکام کرے۔
پاور ڈویژن کے حکام نے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا کہ صارفین کے لیے وزیراعظم کے اعلان کردہ ریلیف پیکج پرعملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، ایک کروڑ 66 لاکھ صارفین کو دیے گئے ریلیف کے تحت بلز کی تصحیح جاری ہے۔