ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماں بیٹی سے زیادتی، افسوسناک واقعہ میں نئے انکشافات

ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ
کیپشن: ماں بیٹی سے زیادتی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: چوہنگ میں ماں بیٹی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ، زیادتی کا شکار ماں بیٹی نے پولیس کو مکمل بیان قلمبند کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق چوہنگ کے علاقے میں میلسی سے لاہور آنے والی ماں بیٹی کو رکشہ ڈرائیور اور اس کے ساتھی نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کی شکار ماں بیٹی نے اپنا مکمل بیان قلم بند کرا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ 15 سالہ ارم حافظ قرآن ہے جبکہ ارم کی ماں ارشاد بی بی دل کی مریضہ ہے، ماں بیٹی ایک دوسرے کی عزت بچانے کےلیےخود کو قربان کرنےکےلیے تیارتھیں۔

بیان میں انکشاف ہوا ہے کہ ارشاد بی بی لاہور میں دوسری مرتبہ آئی راستے کا پتہ نہیں تھا، ڈرائیوراور اس کا ساتھی رکشہ ایک سکیم میں لے گئے۔ ملزموں نےویرانے میں گن پوائنٹ پررکشے سے اتارا جہاں خاتون نے ہاتھ جوڑکرکہا میری بیٹی کو زیادتی کا نشانہ مت بنائیں۔ دوسری جانب لڑکی نے ملزموں سے کہا کہ ماں دل کی مریضہ ہےاس سے زیادتی نہ کریں۔ 

 لڑکی کا مزید کہنا تھا کہ ملزم عمر نے ہم دونوں کو زیادتی کا نشانہ بنایا جبکہ ملزم منصب نے صرف والدہ کے ساتھ زیادتی کی۔ کار سوار عباس کے آنے پرملزم ہمیں چھوڑ کر فرار ہو گئے، عباس نے فوری پولیس کو بتایا جو ہمیں ہسپتال لے گئے۔

واضح رہے  ماں بیٹی سے زیادتی کا واقعہ 22 اگست کی رات پیش آیا تھا، ارشاد بی بی اور ارم میلسی سے لاہور آئی تھیں جبکہ زیادتی کے بعد دونوں کی بھاگتے ہوئے ویڈیوبھی سامنے آچکی ہے۔