(ویب ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر اور 92 ورلڈ کپ کے سکواڈ کے حصہ رہنے والے رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے احسان مانی کا کہنا تھا کہ میں اپنے عہدے میں مزید توسیع نہیں چاہتا تاہم حتمی فیصلہ وزیر اعظم کریں گے ۔ احسان مانی نے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ چھوڑ دیا اورمزید کام کرنے سے معذرت کرلی ہے جس کے بعد رمیز راجہ کو نیا چیئرمین پی سی بی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ رمیز راجا نے 1978 میں فرسٹ کلاس کرکٹ میں قدم رکھا، انہوں نے لسٹ اے میں 9 ہزار سے زیادہ رنز بنائے اور پہلی کلاس میچوں میں 10 ہزار رنز بنائے۔ وہ پاکستان میں 10 ہزار فرسٹ کلاس رنز تک پہنچنے میں صرف چند لوگوں میں سے ایک ہیں۔ ان کا شمار پاکستان کے ڈومیسٹک سرکٹ میں کھیلنے والے مایہ ناز بلے بازوں میں ہوتا ہے.