ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل ۔۔۔بھارتی مسلمان مشکل میں پھنس گئے

 کابل ۔۔۔بھارتی مسلمان مشکل میں پھنس گئے
کیپشن: Indian Muslims
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : افغانستان میں طالبان کی واپسی نے بھارتی مسلمانوں کی  زندگی دوبھرکردی، اہم مسلمان رہنماؤں ، شاعروں اور شہریوں  پر مقدمے درج کردیئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق بی جے پی  کی ریاستوں میں مسلمان شہریوں کا شکار شروع ہوگیا گیا ہے۔ آسام میں 21 اگست کو ایک دن میں 15 گرفتاریاں ہوئیں۔انڈین اخبار کے مطابق آسام کے 10 اضلاع سے حراست میں لیے گئے مسلم شہریوں میں ایک ایم بی اے ، ایک ٹیچر اور ایک سپاہی ہے۔ ان سب پر طالبان کی حمایت میں سوشل میڈیا پیغامات لکھنے کے الزام میں انسداد دہشت گردی کے سیاہ قانون یو اے پی اے کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔

بی جے پی  کی ریاست مدھیہ پردیش میں 20 اگست کو چھ مسلمان نوجوانوں کو طالبان حامی نعرے لگانے پر ملک سے غداری کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔سب سے زیادہ خوف اترپردیش میں ہے، جہاں یوگی آدتیہ ناتھ وزیراعلیٰ ہیں اور اسی ریاست میں آئندہ برس انتخابات ہیں۔

لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے مشہور عالم دین اور مسلم پرسنل بورڈ کے رکن اور سابق ترجمان مولانا خلیل الرحمان سجاد نعمانی بال بال بچ گئے۔ ان کے ذاتی بیان کو ملک سے غداری قرار دیا گیا۔ اسی طرح رکن پارلیمنٹ شفیق الرحمان برق پر طالبان کی حمایت کا الزام لگا دیا گیاہے جبکہ معروف شاعر منور رانا کے بیان پر بھی ہنگامہ برپا ہے۔