سٹی 42: نوکری کی تلاش میں نکلی خاتون زیادتی کا نشانہ بن گئی، غالب مارکیٹ پولیس نے واقعہ میں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوکری کی تلاش میں نکلی خاتون اقصیٰ منیر کو ملزم احمد نے زیادتی کانشانہ بنایا،تھانہ غالب مارکیٹ میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ خاتون اقصیٰ منیر کا کہنا ہے کہ وہ ملازمت کی تلاش میں ایک شخص احمد کے پاس گئی جو اسے ایک ہوٹل میں لے گیا اور گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔متاثرہ خاتون نے بتایا کہ احمد نامی شخص نے بعد میں اسے دھمکیاں دے کر ہوٹل سے بھی نکال دیا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ میں ملوث ملزم کی جلد گرفتاری اور اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا بھی حکم دیا ہے ۔ واقعہ کا مقدمہ درج ہونے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کیا جا سکا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں۔