لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کو طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب کو طلب کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک محمد اشرف) چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد قاسم خان نے لاہور تا نارووال روڈ کی  عدم تعمیر کے خلاف سماعت کے دوران  ریمارکس دئیے ہیں کہ بیوروکریسی حوصلہ نہیں کریگی تو سسٹم ٹھیک نہیں ہو گا، بیوروکریسی درست بات پر ڈٹ جائے تو سب ٹھیک ہوگا،  چیف جسٹس کا پنجاب حکومت کے جواب پر عدم اطمینان کا اظہار کا اظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو کل طلب کرلیا۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے شکر گڑھ بار ایسوسی ایشن کی درخواست پر سماعت کی، پنجاب حکومت کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ملک عبد العزیز پیش ہوئے اور سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو  پیش ہوئے، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے متعلقہ محکمہ کی جانب سے جواب دیتے ہوئے دلائل دئے ،  عدالت میں سیکرٹری مواصلات بھی عدالت کو مطمئن نہ کرسکے، چیف جسٹس کا حکومتی جواب پر عدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ جب تک  بیوروکریسی حوصلہ نہیں کرے گی سسٹم ٹھیک نہیں ہوگا ۔اگر بیوروکریسی درست بات پر ڈٹ جائےتو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

چیف جسٹس  محمد قاسم خان نے دوران سماعت  عدالت میں بیٹھے ہوئےچیف سیکرٹری کو مخاطب کرتے ہوئے  چیف سیکرٹری صاحب آپ نوٹ کرتے جائیں کہ آپ کے سیکرٹری عدالت میں کیا کہہ رہے ہیں۔گزشتہ سماعت پر سیکرٹری نے کہا تھا کہ وہ سیل بند رپورٹ پیش کرنا چاہتے ہیں، پیش کی گئی رپورٹ میں کوئی ایسی بات نہیں۔  چیف جسٹس کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر سے سکھ پاکستان میں مذہبی رسومات کے لئے آتے ہیں۔ پولیس سکواڈ میں سکھ یاتریوں کو کرتار پور کے جانے سے دنیا میں کیا تاثر جائے گا۔ دوران سماعت اقلیتی رکن اسمبلی کو فریق بننے کی استدعا پر سماعت کچھ دیر کے لئے ملتوی کی گئی۔

 عدالتی وقفہ کے بعد  سردار رامیش سنگھ اروڑا کی متفرق درخواست پر سماعت ہوئی،اس دوران چیف سیکرٹری جواد رفیق ملک سمیت دیگر افسران بھی عدالت میں موجود تھے، چیف سیکرٹری نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کیمرہ سماعت کر لیں، سربمہر رپورٹ عدالت میں پیش کی ہے، چیف جسٹس نے کہا کہ آپ تحریری طور پر جواب جمع کروا دیں اگر رپورٹ کی ضرورت ہوئی تو منگوا لیں گے، بہت ساری چیزیں میرے علم میں آ جائیں جو چیزیں آپ عوام میں نہیں چلا سکتے اور ان کو ریکارڈ کا حصہ نہ بنایا جا سکے تو چیمبر میں سننے کا بھی کوئی فائدہ نہیں۔

واضح رہے درخواست گزار نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ لاہور سے نارووال جانے والی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عرصہ دراز سے لاہور نارووال روڈ کی توسیع کا پراجیکٹ جس کا افتتاح مسلم لیگ ن کے دور میں کیا گیا درخواستگزارنے استدعا کی کہ  لاہور نارووال روڈ کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کر کے منصوبہ مکمل کرنے کا حکم دیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer