(میاں مظہر) پنجاب کے شہر حافظ آباد کے علاقے لویرے میں ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں رشتے کے تنازع پر نوجوان نے لڑکی کو قتل کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ بھی کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق رشتے سے انکار پر جنونی نوجوان نے اپنی کزن کو گھر میں داخل ہوکر پسٹل سے فائرنگ کرکے قتل کردیا اور بعد میں خود کو گولی مار خودکشی کرلی۔
ریسکیو 1122 نے دونوں لاشوں کو مردہ خانے منتقل کردیا ہے جس کے بعد پولیس ضابطے کی کارروائی کا آغاز کرچکی ہے۔