دعا زہرہ کی عمر18 سال ہے یا نہیں؟ جاننے کیلئے بون ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ

دعا زہرہ کی عمر18 سال ہے یا نہیں؟ جاننے کیلئے بون ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) کراچی سے مبینہ اغوا ہونے والی دعا زہرہ کی جانب سے مرضی سے شادی کرنے کا بیان سامنے آنے کے بعد عمر کے تعین کیلئے بون ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کے  مطابق کراچی سے لاپتہ ہونے والی دعا زہرہ کی عمر کے تعین کیلئے بون ٹیسٹ کیا جائے گا اور دعا زہرہ کو پنجاب کی عدالت میں بھی پیش  کیا جائے گا ،پنجاب کی عدالت میں پیشی کے وقت کراچی کا تفتیشی افسر دعا کے ہمراہ ہو گا،دعا کو تحویل میں لینے کیلئے اے وی سی سی ٹیم لاہور روانہ  کر دی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور پولیس نے آخر کار کراچی کے علاقے گولڈن ٹاؤن سے لاپتا ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کو ڈھونڈ نکالا، جس کے بعد انکشاف ہوا کہ وہ اپنی مرضی سے لاہور آئی ہے اور اس نے ظہیر نامی نوجوان لڑکے سے نکاح کر لیا، نکاح نامہ بھی منظر عام پر آگیا۔

لاہور پولیس کی جانب سے بعدازاں دعا زہرہ کا ریکارڈ کیا گیا بیان بھی جاری کیا گیا جس میں انہوں نے زبردستی شادی سے بچنے کیلئے یہ قدم اٹھانے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ اس کے گھر والے اس کے کزن زین العابدین کے ساتھ زبردستی نکاح کرنا چاہتے تھے، لڑکی نے یہ بھی کہا کہ اُس کی عمر 18 سال ہے, مہدی کاظمی نے پریس کانفرنس  کے دوران دعا زہرہ کا پیدائشی سرٹیفکیٹ بھی دکھایا۔

انہوں نے کہا کہ مکمل تفتیش کی جائے تاکہ معلوم ہوکہ اصل معاملہ کیا ہے، میری بیٹی سے جوکہلوایا جارہا ہے وہ اسی طرح بول رہی ہے، گیم کےاندرمیسجنگ سسٹم سے لڑکے نے میری بیٹی کوٹریپ کیا۔

دوسری جانب دعا زہرہ کا ویڈیو بیان سامنے آنے کے بعد  اس کے والد نے پریس کانفرنس کی اور بتایا کہ دعا زہرہ کا آن لائن گیم کے ذریعے  لاہور کے ظہیر سے رابطہ ہوا تھا ،  جو شخص ہماری بیٹی کو لے کر گیا اس نے جرم کیا کیوں کہ دعا زہرہ کی عمر  18سال نہیں ہے ، 18سال ہماری شادی کو نہیں ہوئے تو ہماری بیٹی  18 سال کی کیسے ہو گئی ؟۔