لاہور کی وہ تاریخی مسجد جس سےمتعدد مسلمانوں کو گراکرشہیدکیاگیا

لاہور کی وہ تاریخی مسجد جس سےمتعدد مسلمانوں کو گراکرشہیدکیاگیا
کیپشن: Muslim mosque
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اناشیہ پاشا)مسلم مسجد لوہاری گیٹ تحریک پاکستان کی امین ہے،بلند مینار اور سرخ پتھر مسجد کی پہچان ہے،مسلم مسجد میں دینی علوم کے علاوہ بچیوں کو دستکاری بھی سکھائی جاتی ہے، یہ شہر کی قابل دید مساجد میں شمار ہونے والی ایک  تاریخی مسجد ہے۔

تفصیل کے مطابق لوہاری میں واقع مسلم مسجد کی تاریخ 90 سال پہ محیط ہےلیکن اس کے موجودہ سٹرکچر کی بنیاد 1950 میں رکھی گئی،مسجد کی تعمیر میں سنگ سرخ کا استعمال کیا گیا ہے جو اس کی پہچان ہے،مسجد کا بلند مینار اس کی شان بڑھاتا ہے، داخلی دروازے کے ماتھے پرچار چھوٹے مینار اور چار چھوٹے گنبدوں کا خوبصورت امتزاج ہے۔

مسجد کی پہلی منزل کے فرش پر سرخ پتھر کی بڑی بڑی سلیبیں نصب کی گئی ہیں اور ہر دوسری سِل پر مسجد کی عمارت کا نمونہ دیکھنے کو ملتا ہے،منتظمین کے مطابق مسلم مسجد تحریک پاکستان اور جنگ آزادی کی امین ہے،مسجد کے میناروں سے کئی مسلمانوں کو گرا کر شہید کیا گیا،مسجد کی تاریخی اہمیت کے باعث سرکاری سطح پر اس کی دیکھ بھال کا مطالبہ بھی کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھئے: لاہور کی 380 سالہ قدیم مسجد کا تاریخی پس منظر

مسلم مسجد میں دارلعلوم کے تحت حفظ قرآن، تفسیر، حدیث، فقہ اور علوم اسلامیہ کی تعلیم دی جاتی ہے، جبکہ بچیوں کو دستکاری بھی سکھائی جاتی ہے،اس مسجد کا فن تعمیر اپنی نظیر آپ ہے۔ اس میں نمازیوں کی سہولت اور آرام کے لئے جو انتظامات کیے گئے ہیں وہ شاید اس سے بڑی مساجد میں بھی نہیں ہوں گے۔

’’مسلم مسجد چوک انار کلی کے جنوب مغربی گوشے میں ایک تہہ خانے کے اندر تحریک پاکستان کے مجاہد مولانا محمد بخش مسلم بی۔ اے محو خواب ابدی ہیں۔ مرحوم بڑے اچھے خطیب تھے قیام پاکستان سے قبل مغربی اور جنوبی ہند سے مدعو کیے جاتے تھے۔ انہوں نے لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں مسلم لیگ کو مقبول بنائے جانے میں بڑا نمایاں کردار ادا کیا تھا۔ مرحوم مسلم مسجد کے بانی اور خطیب تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer