سحر و افطارمیں قیدیوں کیلئے کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے:آئی جی جیل

سحر و افطارمیں قیدیوں کیلئے کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے:آئی جی جیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (علی ساہی) آئی جی جیل کا کہنا ہے کہ نمازوں اور تراویح  کے دوران حکومت کے مقررکردہ ایس اوپیز پرعملدرآمد کروایا جائے اور رمضان المبارک میں سحر و افطار،  نماز تراویح  اور  جیلوں کی سکیورٹی کے حوالے سے آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے ہدایات جاری کردیں۔

متعلقہ ڈی آئی جیز کو انتظامات چیک کرنے کے لئے پہلے عشرے میں اپنی ریجن میں جیلوں میں سرپرائزوزٹ کر کے رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ نے لاہور سمیت پنجاب بھر کی جیلوں میں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے لئے خصوصی انتظامات کا حکم دیا ہے۔

  آئی جی جیل مرزا شاہد سلیم بیگ کا کہنا ہے کہ سحر و افطارمیں قیدیوں کے لئے معیاری کھانے کی فراہمی یقینی بنائی جائے، آئی جی جیل نے ہر ریجن کے ڈی آئی جی کو پہلے 10روزوں میں سحری و افطاری پر دورہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ دورے کی تصاویر آئی جی کو واٹس ایپ کرنے کے ساتھ رپورٹ بھی ڈائریکٹوریٹ بھجوائی جائے۔

جبکہ نمازوں اورتراویح کے دوران حکومت کے مقرر کردہ  ایس اوپیز  پر عملدرآمد کروایا جائے اور سکیورٹی کے حوالے سے مراسلے میں ہدایت دی گئی ہے کہ مختلف اوقات میں سپرنٹنڈنٹ یا ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کی سکیورٹی خود چیک کرے۔

کم از کم 2 اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ 24 گھنٹے جیل کے اندر موجود رہیں جبکہ بیرونی دیواروں کے اوپر اور گردونواح کی سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں۔

یاد رہے کہ کیمپ جیل میں پہلے قیدی میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے  512قیدیوں کے ٹیسٹ کروائے گئے، 59 قیدیوں کی رپورٹس مثبت آئیں جن کا علاج جیل کے اندر قائم عارضی ہسپتال میں کیا گیا ،جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کے مطابق اب تک کیمپ جیل میں 55 قیدیوں کے مثبت آنے بعد کیے جانے والے دونوں ٹیسٹ نیگٹو آگئے  اور ڈاکٹرزنے  ان کوصحت مندقراردے دیا ہےجن کو ہسپتال سے سماجی فاصلوں کو  مد نظررکھتے ہوئے  بیرکس میں منتقل کردیا ہے  جبکہ باقی 4قیدیوں کاعلاج معالجہ جاری ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer