ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہیلمٹ ساز کمپنی، پنجاب پولیس کے ساتھ ہاتھ کر گئی

ہیلمٹ ساز کمپنی، پنجاب پولیس کے ساتھ ہاتھ کر گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی ساہی ) پنجاب پولیس کو ناقص بلٹ پروف ہیلمٹ دیئے جانے کا انکشاف، 7 ہزار سے زائد ہیلمٹس دینے والی کمپنی ظفر اظفر کو ہیلمٹس واپس اٹھانے کا حکم جبکہ کمپنی کو بلیک لسٹ بھی کردیا گیا۔

پنجاب پولیس کو 7 ہزار سے زائد بلٹ پروف ہیلمٹ ظفر اظفر کمپنی نے فراہم کئے تھے، بلٹ پروف ہیلمٹ کی فراہمی کیلئے کمپنی کو 7 کروڑ سے زائد کا کنٹریکٹ دیا گیا۔ پولیس کو فراہم کئے گئے ہیلمٹ سمپل کے مطابق نہ ہونے پر پنجاب پولیس نے فراہم کئے گئے ناقص ہیلمٹ لینے سے انکار کر دیا اور ہیلمٹ کی واپسی کیلئے کمپنی کو آگاہ کردیا ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں کمیٹی نے کمپنی کو بلیک لسٹ کرنے کی سفارش بھی کردی ہے۔ دوسری جانب ہیلمٹ کی واپسی پر کمپنی ظفر اظفر پنجاب پولیس کیخلاف عدالت چلی گئی۔