ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خواجہ آصف کی نا اہلی پر اپوزیشن نے استعفی کا مطالبہ کردیا

خواجہ آصف کی نا اہلی پر اپوزیشن نے استعفی کا مطالبہ کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: خواجہ آصف کی نا اہلی پر پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا احتجاج، استعفے کا مطالبہ کردیا۔ احسن اقبال سے بھی مستعفی ہونےکا مطالبہ، اجلاس کل صبح 9 بجے تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

 سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس سپیکر رانا محمد اقبال خان کی زیر صدارت تین گھنٹے پانچ منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو عدالت کے فیصلے کے بعد فوری طور پر مستعفی ہو جانا چاہیے۔

یہ بھی ضرور پڑھیں: پنجاب حکومت بجٹ پیش کرے گی یا نہیں؟ صوبائی وزراء بھی کنفیوز

 دوسری جانب اپوزیشن کے مطالبہ پر حکومتی ممبران کی جانب سے شیر شیر کے نعرے بلند کئے گئے۔ جبکہ اپوزیشن کی جانب سے کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے سمیت دیگر نعرے لگائےگئے۔ جس پر سپیکر کا کہنا تھا کہ دونوں صوبائی اسمبلی کے ممبران نہیں وہ ان سے استعفی نہیں لے سکتے۔

 اپوزیشن کی جانب سے نطقہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے پنجاب میں میڈیکل سٹور کی بندش کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ وقفہ سوالات کے موقع پر احسن ریاض فیتانہ کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے 1986 سے اب تک صنعت کے حوالے سے کوئی واضع پالیسی نہیں دے جاسکی۔

پڑھنا مت بھولئے: لاہور میں سیاسی دنگل، پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کو پچھاڑ دیا