غیرمعیاری انجیکشن؛ تعین کرنا ہےمسئلہ کہاں تھا،ذمہ داروں کو سزا ملےگی،محسن نقوی

CM Punjab, Mohsin Naqvi, Injection\'s reaction case, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعود بٹ: وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیرمعیاری انجکشن کے واقعہ میں ہمیں تعین کرنا ہے کہ مسئلہ انجکشن میں تھا، ٹرانسپورٹیشن میں تھا یاٹمپریچر کا مسئلہ تھا؟  صرف خبر بنوانے کے لئے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کر سکتے۔ ملوث افراد کے خلاف قوانین کے مطابق سختی کارروائی کریں گے۔

محسن نقوی نے میو ہسپتال میں غیر معیاری انجکشن کے باعث بینائی متاثر ہو جانے والے مریضوں کی عیادت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کچھ مریض سرکاری ہسپتال میں زیر علاج ہیں، کچھ مریض پرائیویٹ ہسپتالوں میں ہیں،کچھ گھر چلے گئے ہیں۔متاثرہ افراد کوعلاج معالجہ کی بہترین خدمات فراہم کرنے کی آفر کی ہے۔جو لوگ حکومت پنجاب سے علاج کروانا چاہیں گے،حکومت ان کا علاج کروائے گی۔ محسن نقوی نے کہا، وعدہ ہے کہ واقعہ میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔تحقیقاتی رپورٹ کی بنیاد پر واقعہ میں ملوث ذمہ داران کا تعین کیا جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ صرف خبر بنوانے کے لئے کسی سے ناجائز طور پر زیادتی نہیں کر سکتے۔کسی کے ساتھ زیادتی نہیں کی جائے گی اور ذمہ داروں کو چھوڑا نہیں جائے گا۔

محسن نقوی نے بتایا کہ تحقیقات کر کے ہمیں تعین کرنا ہے کہ انجکشن میں مسئلہ تھا،ٹرانسپوٹیشن میں مسئلہ تھایا ٹمپریچر کا مسئلہ تھا۔انجکشن لاہور سے بن کر صادق آباد  تک جاتے ہیں،دیکھنا ہے کہ مسئلہ کہاں ہے۔انجکشن کی ٹرانسپوٹیشن کے مسئلے کے ذمہ داران کا تعین ہوچکا ہے۔ادویات سے جڑے کچھ معاملات وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہیں۔ ڈرگ انسپکٹر کی کوتاہی ہے کہ اس نے یہ انجکشن بکنے کیوں دئیے۔

محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ یہ سارا معاملہ پرائیویٹ ہسپتال میں ہورہا تھا تو ہیلتھ کیئر کمیشن کہاں تھا؟ ہیلتھ کیئر کمیشن اور ڈرگ انسپکٹر کو جواب دینا پڑے گا،ہمیں اپنا بھی احتساب کرنا ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جہاں جہاں مشکلات آئیں انشاء اللہ حل کریں گے۔ صرف ٹرانسفرز کرنے سے مسئلہ حل نہیں ہو گا،ہمیں اپنے سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز بہتر بنانے ہوں گے۔