آشوب چشم کی وبا، سکولوں میں طلباءکی حاضری کم ہو گئی

آشوب چشم کی وبا، سکولوں میں طلباءکی حاضری کم ہو گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:آشوب چشم وبا کا معاملہ ,سرکاری سکولوں کے کثیر طلباءآشوب چشم میں مبتلا۔
آشوب چشم وبا کی وجہ سے طلباءکی حاضری کم ہو گئی آشوب چشم ایک طالب علم سے دوسرے طالب علم میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔
ان دنوں آشوبِ چشم میں مبتلاہونےوالوں کی تعداد کافی بڑھ رہی ہے۔ بڑوں سے زیادہ بچوں میں یہ شکایت پائی جارہی ہیں جس کی وجہ سےاسکولوں میں طلبہ کی حاضری  25? تا  30 فیصد کم ہوگئی ہے۔ ساتھ ہی ان دنوں اسکول میں امتحان جاری ہیں لیکن آنکھوں کے متاثر ہونےسے متعدد طلبہ امتحان نہیں دےپارہےہیں۔ کچھ بچے ا?شوب ِ چشم میں مبتلا ہونے کے باوجود چشمہ لگا کر امتحان دے رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق ا?شو بِ چشم کےمریضوں میں اضافہ ہواہے۔ عوام احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔
   لاہور کے علاقے ساندہ میں گورمنٹ  گرلز ہائی اسکول کی معلمہ صائقہ سلیم  انصاری نے بتایاکہ ” میں دسویں جماعت کی طالبات کوپڑھاتی ہوں۔ ان دنوں طالبات کا امتحان جاری ہےلیکن میری کلاس کی  3?طالبات جو مضافاتی علاقو ں سے ا?تی ہیں آشوب ِ چشم کے مرض میں مبتلاہیں۔ ان میں سے 2?طالبات آنکھوں میں شدید تکلیف ہونے سے امتحان نہیں دے سکی ہیں جبکہ تیسری طالبہ ایسی صورت میں بھی امتحان دینے ا?ئی تھی مگر اس کی آنکھیں اس قدر سرخ اور سوجی ہوئی تھیں کہ ہم نےخود اسے امتحان دینے سے منع کردیا۔د یگر جماعتوں کا بھی یہی حال ہے۔ متعدد طالبات آشوبِ چشم میں مبتلاہیں جس کی وجہ سے وہ اسکول نہیں آرہی ہیں اور نہ ہی امتحان میں شریک ہوسکی ہیں۔ 

Ansa Awais

Content Writer