(عابد چوہدری)لاری اڈا کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا،حادثے میں دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق لاری اڈا کے قریب بس نے موٹرسائیکل سواروں کو کچلا،حادثے میں موٹرسائیکل سوار دو بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے پوئے موقع پر دم توڑ گئے،پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان اور زمان کے نام سے ہوئی۔
پولیس کے مطابق ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ، پولیس نے بس قبضہ میں لیکر کاروائی شروع کر دی،پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں مردہ خانے منتقل کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔