اکمل سومرو: نئے تعلیمی سال کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی، نیا تعلیمی سال یکم اپریل2021 ء سے شروع ہوگا، سالانہ امتحانات فروری2021 ء کے آخری ہفتے میں لیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نئے تعلیمی سال کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، نیا تعلیمی سال یکم اپریل2021 ء سے شروع ہوگا، سالانہ امتحانات فروری2021 ء کے آخری ہفتے میں لیے جائیں گے، انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا اجراء اپریل کے پہلے عشرے سے ہوگا۔
پہلی سے آٹھویں جماعت کے امتحانات 10 سے 22 مارچ تک ہوں گے، پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز نومبر میں نیا امتحانی شیڈول جاری کریں گے، تعلیمی سال2021ء سے پہلی تاپانچویں کا نصاب اردومیں پڑھایا جائے گا۔
دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں جمعے کے روز چھٹی کے اوقات کار جاری کردیئے۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اب جمعہ کے روز سکول صبح ساڑھے سات لگے گا جبکہ جمعہ کے روز چھٹی ساڑھے بارہ ہوگی۔
یادرہے کہ سکول کے اوقات کار میں کورونا کی وجہ سے اوقات کار میں تبدیلی کی گئی تھی، اس سے قبل ٹائم ٹیبل میں جمعہ کے اوقات کار کے بارے میں تفصیل جاری نہیں کی گئی تھی جس کے باعث سکول سربراہان کو جمعہ کے اوقات کار کے حوالے سے پریشانی کا سامنا تھا۔