کورونا پھر بے قابو ، تعلیمی اداروں میں متاثرہ طلبا کی تعداد 125 ہوگئی

کورونا پھر بے قابو ، تعلیمی اداروں میں متاثرہ طلبا کی تعداد 125 ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیل روڈ (زاہد چودھری) پاکستان میں کورونا وائرس ایک بار پھر بے قابو ہونے لگا، ایک دن میں 799نئے کیس سامنے آگئے، 5اموات بھی ہوئیں، اس وقت کورونا کے 872مریض ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جن میں سے 103وینٹی لیٹر پر ہیں۔

ترجمان پرائمری ہیلتھ کے مطابق  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 31 نئے مریض رپورٹ ہوئے ، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 84 نئے کیسز اور 2 اموات ہوئیں ، پنجاب بھر میں مجموعی طور پر کورونا کے 84 نئے مریضوں کی تصدیق اور 2 اموات ہوئی ہیں، لاہور میں کورونا وبا  کے دوران متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 49551 اور 863 اموات ہوچکی ہیں ، پنجاب بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 98686 اور 2229 اموات کی تصدیق کی گئی ہے۔ صوبے بھر میں کورونا کے 95173 مریض اب تک صحت یاب ہوچکے ہیں۔

 تمام تر اقدامات کے باوجود تعلیمی اداروں میں بھی کورونا وائرس کے وارجاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 طلبا میں کورونا وائر س کی تصدیق ہوئی ہے، تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد اب تک کورونا میں مبتلا طالب علموں کی مجموعی تعداد 125 ہوگئی، پرائمری ہیلتھ کی جانب سے 615 سکولوں، 100 ہائرسیکنڈری سکولوں، 53 یونیورسٹیز اور 37 مدارس سے 46063 طالبعلموں کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس انسانوں سے انسانوں میں منتقل ہوتا ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں، شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔ 

Sughra Afzal

Content Writer