(عمران یونس)گورنمنٹ دیال سنگھ کالج اور ایم اے او کالج نے انٹرمیڈیٹ میں داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع کر دی۔
گورنمنٹ دیال سنگھ کالج اور ایم اے او کالج نے سٹوڈنٹس کی سہولت کے پیش نظر داخلوں کیلئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی ہے۔دیال سنگھ کالج نے انٹرمیڈیٹ داخلوں کی تاریخ میں 30 اکتوبر تک توسیع کی ہے۔اس سے قبل دیال سنگھ کالج کی حتمی تاریخ 26 اکتوبر تھی۔
ایم او کالج نے داخلوں کیلئے درخواستوں کی وصولی کی تاریخ میں 28 اکتوبر تک توسیع کی ہے، اس سے قبل آخری تاریخ 25 اکتوبر تھی، کالجز انتظامیہ کے مطابق میرٹ لسٹوں کا اجراء داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ کے 2 دن بعد ہوگا۔رواں سال تیسری میرٹ لسٹ نہ لگنے کا امکان ہے۔