سٹی42: شہر میں تیز ہواؤں اور بارش کے بعد موسم سرما کی آمد، ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا سلسلہ جاری، کم سے کم درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔
شہر میں ٹھنڈی ہواؤں کےساتھ دو روز قبل ہونے والی تیز بارش کے بعد موسم نے اپنے تیور بدل لیے، سردی کا آغاز ہوگیا ہے، ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 27 سینٹی گریڈ تک جانےکاامکان ہے، جبکہ دوسری طرف ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد کےقریب ریکارڈ کیا گیا ہے۔