اسموگ کا تدراک ، پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ

اسموگ کا تدراک ، پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : اسموگ پر قابو پانے کے لیے پنجاب کے 10 اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا۔ 

لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالا، ملتان، ساہیوال اور سرگودھا ڈویژن میں آج بھی تمام نجی و سرکاری تعلیمی ادارے بند رہیں گے ، مارکیٹیں تین بجے کھلیں گی جب کہ اتوار کو ہر طرح کا کاروبار بند رکھنا ہوگا۔دوسری جانب بہاولنگر میں شدیددھندکے باعث ایلیٹ فورس کی گاڑی سیم نہر میں جاگری جس کے نتیجے میں 2 جوان جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے۔

ادھر سرگودھا میں فضائی آلودگی کے باعث اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے لیکن حکومت کے اعلان کے باوجود متعدد نجی تعلیمی ادارے کھلے ہیں، اسموگ کےباوجودکاروباری اداروں کے ساتھ ساتھ ٹریفک بھی رواں دواں ہے۔سرگودھا میں مختلف علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں میں کام جاری ہے۔ضلعی انتظامیہ سرگودھا کے مطابق اسموگ کاسبب بنے والےاینٹوں کے 16 بھٹے سیل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں آج لاہور کا دوسرا اور کراچی کا چوتھا نمبر ہے جب کہ دہلی پہلے اور بھارتی شہر کولکتہ تیسرے نمبر پر ہے۔

Ansa Awais

Content Writer