عدالت نے امیتابھ بچن کا نام اور آواز استعمال کرنے پر پابندی کیوں لگائی؟

Indian Court has Restricted to use the name, picture of Amitabh Bachan
کیپشن: Amitabh Bachchan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بغیر اجازت امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا نام، تصویر  اور  آواز  بغیر اجازت کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پبلسٹی رائٹس کی خلاف ورزی پر  امیتابھ بچن کے وکیل کی جانب سےدلی ہائیکورٹ میں دائر درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔

دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ موبائل ایپلی کیشن ڈویلپرز میگا اسٹار کا نام استعمال کر کے لاٹریز کا اعلان کرتے ہیں اور کچھ لوگ امیتابھ کی تصاویر والی ٹی شرٹس بھی فروخت کر رہے ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ امیتابھ بچن ایک سپر اسٹار ہیں ان کا نام، تصویر اور آواز استعمال کر کے ان کی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے، لوگ بغیر کسی اجازت کے اپنی پراڈکٹس اور سروسز کی تشہیر کے لیے ان کا نام استعمال کر سکتے ہیں لہذا عدالت امیتابھ بچن کا نام، تصویر اور آواز استعمال کرنے پر پابندی عائد کرتے ہوئےدرخواست گزار کے حق میں فیصلہ سناتی ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر