غیر قانونی شکارکرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ 

Wild life
کیپشن: iIlegal Hunging
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے غیر قانونی شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔  سیکرٹری جنگلات نے چولستان میں غیر قانونی شکار کا نوٹس لیتے ہوئے غیر قانونی شکار میں ملوث متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

شاہد زمان کا کہنا ہے کہ ایسے افراد غیر قانونی شکار اور شکار سے روکنے کی پاداش میں وائلڈ لائف گارڈرز پر تشدد میں بھی ملوث ہیں،خاص طور پر کچھ بااثر افراد چولستان کے ریزرو ایریا میں معدوم ہوتے قیمتی جانوروں کا شکار کرتے ہیں،  متعدد بار سمجھانے اور روکنے پر بھی یہ لوگ شکار سے باز نہیں آئے۔

سیکرٹری جنگلات نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی شکاری باز آ جائیں ورنہ قانون کا سامنا کرنے کو تیار ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وائلڈ لائف کا تحفظ یقینی بنانا ترجیحات میں شامل ہے اور محکمہ جنگلات جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے ہنگامی اقدامات کر رہا ہے۔ غیر قانونی شکاریوں کے گرد گھیرا تنگ کرنا اسی امر کا تسلسل ہے۔