ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دلہا ہسپتال داخل، دلہن نے کمی کیسے پوری کی؟ ویڈیو وائرل

Bride dances with a MANNEQUIN
کیپشن: Bridal with Husband Dummy
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: سوشل میڈیا پر شادیوں کی دلچسپ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہوتی رہتی ہیں جو  بعض اوقات ہنسنے پر مجبور کر دیتی ہیں۔ ہر کوئی اس دن کو یادگار بنانے کی کوشش میں ہوتا ہے۔ دیکھا گیا ہے کہ شادی پر دلہا دولہن ڈانس کرتے ہیں لیکن ایک دلہن نے شادی کے دن ایسی حرکت کی جس نے سب کو حیران کردیا۔

امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک بیچارہ آدمی عین اپنی شادی کی دعوت پر بیمار پڑگیا اور ہوٹل کی بجائے سیدھا ہسپتال جا پہنچا۔ تقریب میں شوہر کی عدم موجودگی کے باجود بیوی نے ٹینشن نہ لی اور پلاسٹک کی ڈمی منگوالی۔

خاتون نے پُتلے کے سر کی جگہ آئی پیڈ پر شوہر کی تصویر لگائی اور اُس کے ساتھ ڈانس کرنے لگی۔ صرف یہ ہی نہیں دلہن نے خود کو اس ڈمی کی باہوں میں کیا اور کیک کاٹنے کی باقاعدہ رسم بھی کی۔

شادی کی تقریب میں آئے مہمانوں نے بھی منفرد صورتحال کو خوب انجوائے کیا۔ دلہن کی ’’ڈمی دولہے‘‘ کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔ جس پر صارفین کی جانب سےملا جلا اظہار کیا جا رہا ہے۔