پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال، شہر کے کون کونسے پیٹرول پمپ کھلے ہیں؟

Petrol Dealer strike
کیپشن: Petrol Pump
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین: پاکستان پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن کا احتجاج، ڈیلر ایسوسی ایشن کے اعلان کے بعد شہر کے متعدد پیٹرول پمپس بند کر دیئے گئے، شہر میں جزوی طور پر پیٹرول کی فراہمی جاری ہے۔

پیٹرول پمپس نے احتجاجاً صبح 6 بجے کے بعد شہریوں کو پٹرول کی فراہمی بند کرنا تھی۔ ایمپرس روڈ پر واقع پی ایس او پیٹرول پمپ پر پیٹرول کی سپلائی بند کر دی گئی۔ ایمپرس روڈ پر واقع ہس مارٹ پٹرول پمپ ٹینٹ لگا کر بند کر دیا گیا۔ پیکو روڈ پر پی ایس او پمپ کی جانب سے بھی پیٹرول کی فراہمی بند کر دی گئی۔ یو ای ٹی جی ٹی روڈ پر پی ایس او کے دونوں پمپس بند کر دیئے گئے، پیکو روڈ پر شیل، ٹوٹل اور اٹک کی جانب سے پیٹرول کی فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔

ماڈل ٹاؤن فیروزپور روڈ پر واقع شیل پمپ پر پیٹرول کی فروخت جاری ہے جبکہ ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر واقع ٹوٹل پمپ کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے مطالبات کی منظوری تک پیٹرول پمپس بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ایسوسی ایشن کی جانب سے کمیشن مارجن 3 روپے 30 پیسے سے بڑھا کر 6 روپے کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

شہریوں نے گزشتہ روز لمبی قطاروں میں لگ کر پٹرول ڈلوا لیا تھا۔ ہڑتال کے اعلان کے بعد پیٹرول فراہم کرنیوالے پمپوں پر بھی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ پیٹرول پمپ بند ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔