لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کب ریٹائرڈ ہورہے ہیں؟

لاہور ہائیکورٹ کے چھ ایڈیشنل ججز کب ریٹائرڈ ہورہے ہیں؟
کیپشن: Judges High Court Completed 2 years
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)عدالت عالیہ کے چھ ججز کے بطور جج لاہور ہائیکورٹ دو سال مکمل ہوگئے،  ججز 26 نومبر 2016ء کو ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئے تھے ۔

تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان کی منظوری اور وزارت قانون و انصاف کے نوٹیفکیشن کے بعد ججز نے 26 نومبر 2016ء کو لاہور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا بعد میں چیف جسٹس پاکستان کی زیرصدارت ہونے والے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ان ججز کو مستقل کرنے کی سفارش کی گئی جس پر انہیں مستقل کیا گیا ۔

لاہور ہائیکورٹ میں ججز کےمنصب پر فائز ہونے والوں میں جسٹس مجاہد مستقیم احمد ،جسٹس اسجد جاوید گورال،جسٹس طارق سلیم شیخ،جسٹس جواد حسن،جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز شامل ہیں، انہیں جج ہائیکورٹ تعینات ہوئےدوسال مکمل ہوگئےہیں ہائیکورٹ کےجسٹس مجاہد مستقیم احمد 24 اپریل 2020ء،جسٹس اسجد جاوید گورال 29 اپریل 2026ء اورجسٹس طارق سلیم شیخ 23 جون 2028ء کو ریٹائر ہوں گے ۔

جسٹس جواد حسن 27 جولائی 2029ء کو ریٹائر ہوں گے سنیارٹی کے مطابق جسٹس جواد حسن کو چیف جسٹس ہائیکورٹ بننے کا اعزاز بھی حاصل ہوگا، جسٹس مزمل اختر شبیر13جنوری 2031ء اورجسٹس چوہدری عبدالعزیز8ستمبر 2033ء کو ریٹائر ہوں گے، جسٹس مزمل اختر شبیر اور جسٹس چوہدری عبدالعزیز کو بھی چیف جسٹس بننے کا اعزاز حاصل ہوگا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer