(ویب ڈیسک) اسلام آباد کے سکولز بھی کل بند کرنے کا فیصلہ، سیکرٹری پرائیویٹ سکولز عبدالوحیدخان نے کہا بچوں کی حفاطت ہماری پہلی ترجیح ہے، اگر حالات اسی طرح رہے تو جمعہ کے روز سے آن لائن کلاسز شروع کی جا سکتی ہیں۔
ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر لاہور، راولپنڈی میں آج ہونے والا میٹرک کا پیپر ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ سکولز بند تھے، تازہ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کے سکولز کل بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سیکرٹری پرائیویٹ سکولزعبدالوحیدخان کاکہناتھا کہ پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن اسلام آباد نے موجودہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیا,جمعرات شہری علاقوں میں سکولز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے,بچوں کی حفاطت ہماری پہلی ترجیح ہے۔
سیکرٹری پرائیویٹ سکولز کا کہناتھا کہ اگر حالات اسی طرح رہے تو جمعہ کے روز سے آن لائن کلاسز شروع کی جا سکتی ہیں۔