کمشنر لاہور کا کاروباری افراد کیلئے بڑا اقدام

کمشنر لاہور کا کاروباری افراد کیلئے بڑا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کاروباری طبقے کے لئے بڑا اقدام، کاروبار سے منسلک شہریوں سے میل جول کرنے والے ورکرز کے لئے سیکٹوریل ویکسینیشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر آفس نے لسٹیں مرتب کرنی شروع کردیں آغاز جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا، اسسٹنٹ کمشنر پروٹوکول حافظ قیصر عباس نے کاروباری سیکٹر میں ورکرز کی لسٹیں حاصل کرنا شروع کردیں، سپرسٹورز ، بینکس ، فیشن سٹورز ، بیکریز کے ورکرز کو ترجیح دی جائے گی، ٹرانسپورٹ ، انڈسٹری ، سینیما کے ورکرز کو بھی ترجیح دی جائے گی۔

مزید پڑھئے: کمشنر لاہور نے بڑا فیصلہ سنا دیا

ذرائع ابلاغ کے مطابق سپیشل مارکیٹس ، فروٹ ، ویجیٹیبل مارکیٹس ، ایجوکیشن سیکٹرز بھی شامل کمشنر لاہور نے سیکٹوریل ویکسینیشن کے لئے ہر سنٹر میں خصوصی کاونٹر قام کرنے کا حکم دے دیا، کاروباری معاملات اور معیشت چلانے کے لئے ورکرز کی ویکسینیشن ناگزیر ہے،کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہناتھا کہ کورونا کے دنوں میں سب سے زیادہ مشکل ورکرز نے اٹھائی ہے۔

گزشتہ روزکمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے سی ریونیو سید منور عباس بخاری، سلمان احمد پروگرام مینیجر پی آئی ٹی بی و لاہور کے تمام اے سیز نے شرکت کی،انسداد ڈینگی اجلاس میں اضلاع کے تمام ڈی سیز اور اے سیز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔

کمشنر لاہور نے پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کا کوئی کارکردگی جائزہ اجلاس دوپہر 2 بجے سےپہلے نہیں ہوگا،کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کے لئے ڈرک اور ٹرک کا جائزہ ڈی سی اور اے سی خود لیں گے،انسداد ڈینگی کیلئے ہیلتھ کیر کمشن جنرل پریکٹیشنرز کی رپورٹنگ کو مستحکم کریں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer