در نایاب: کمشنر لاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا ڈویژنل سطح پر انسداد ڈینگی جائزہ اجلاس، کمشنر نے ہاٹ سپاٹ کو سات دن کے اندر کلئیر کرانا لازمی قرار دے دیا۔
کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر امان انور قدوائی، اے سی ریونیو سید منور عباس بخاری، سلمان احمد پروگرام مینیجر پی آئی ٹی بی و لاہور کے تمام اے سیز نے شرکت کی۔ انسداد ڈینگی اجلاس میں اضلاع کے تمام ڈی سیز اور اے سیز کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی ۔
کمشنر لاہور نے پابندی لگاتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کا کوئی کارکردگی جائزہ اجلاس دوپہر 2 بجے سےپہلے نہیں ہوگا۔کمشنر لاہور نے ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی کیلئے ڈرک اور ٹرک کا جائزہ ڈی سی اور اے سی خود لیں گے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے ہیلتھ کیر کمشن جنرل پریکٹیشنرز کی رپورٹنگ کو مستحکم کریں۔
کمشنر لاہور نے مزید ہدایت کی کہ تحصیل سطح پر انسداد ڈینگی کے ہفتہ میں دوبار کارکردگی اجلاس ہوں گے۔کمشنر لاہور نے کہا کہ سرکاری و نجی ہسپتالوں سے ڈینگی مریضوں کی رپورٹنگ سوفیصدپر لائیں۔کمشنر لاہور نے کہا کہ سکول کھلنے کی صورت میں پیشگی ڈینگی صفائی اور سپرے کروائیں۔
کمشنر لاہور نے حکم دیا کہ اے سی انسداد ڈینگی مہم کا براہ راست ذمہ دار ہے اور وہ متفرق گھروں سے ٹیموں کے بارے میں پوچھ گچھ بھی کریں ۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ فوگنگ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی پالیسی کے مطابق ہوگی۔صرف انٹمالوجسٹ کی موجودگی میں ہوگی۔