حافظ شہباز علی: قومی کرکٹ ٹیم کا دورہ انگلینڈ ،قومی کھلاڑیوں کو تمام حفاظتی تدابیر کیساتھ میدان میں لانے کیلئے منصوبہ تیار کرلیا گیا۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر کو بھی پلان میں شامل کیا گیا ہے.
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے ممکنہ دورہ انگلینڈ کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں کھلاڑیوں کو تمام حفاظتی تدابیر کیساتھ میدان میں لانے کیلئے منصوبہ تیارکرلیا گیا۔ذرائع کے پی سی بی کے کھلاڑیوں کی واپسی کے منصوبے میں آئی سی سی کی احتیاطی تدابیر بھی شامل ہیں ۔ آئی سی سی نے 25 صفحات پر مشتمل ہدایت نامہ کرکٹ بورڈ کو بھجوایا ہے ۔
پہلے مرحلے میں سوشل ڈسٹنس کیساتھ کھلاڑیوں کو انفرادی طور پر ٹریننگ کیلئے ہدایات جاری کی جائیں گی،،کھلاڑیوں کے رہنے اورٹریننگ کیلئے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کو کرونا فری بنایا جائے گا ،اس سلسلے میں اکیڈمی ذمہ داریاں نبھانے والے سٹاف کے کرونا وائرس ٹیسٹ کروائے جائیں گے جبکہ کیمپ کے آغاز سے قبل تمام کھلاڑیوں کے بھی کرونا ٹیسٹ ہوں گے ۔
پی سی بی کی جانب سے کھلاڑیوں کو تمام تر حفاظتی تدابیر پر بریفنگ دی جاچکی ہیں ، حکومت کی اجازت کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کھلاڑیوں کو میدان میں لانے کے منصوبے پر عمل درآمد شروع کرے گا.