چیئرمین نیب کے معاملے پر لیگی رہنما آمنے سامنے

چیئرمین نیب کے معاملے پر لیگی رہنما آمنے سامنے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ ( ن) کے دو بڑے آمنے سامنے، ملک احمد خان نے پریس کانفرنس میں چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ کیا تو سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے اس بیان کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک احمد خان کی ذاتی رائے ہوسکتی ہے پارٹی موقف نہیں۔

لیگی رہنما ملک احمد خان نے مسلم لیگ ( ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین نیب کے استعفی کا مطالبہ کیا۔ ایک طرف لیگی رہنما کی جانب سے چیئرمین نیب کے استعفیٰ کا مطالبہ تو دوسری جانب پارٹی کی سیکرٹری اطلاعات مریم اورنگزیب نے ملک احمد خان کے مطالبے کو ان کی ذاتی رائے قرار دیتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب کے استعفے کا مطالبہ پارٹی کا موقف نہیں ملک احمد خان کی ذاتی رائے ہے۔

مریم اورنگزیب کا پارٹی پالیسی کے حوالے سے کہنا ہے کہ پارٹی کا باضابطہ موقف پارٹی صدر اور قائدحزب اختلاف شہبازشریف بیان کرتے ہیں، پارٹی صدر کے بعد مسلم لیگ ( ن) کے سینئرنائب صدر اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پالیسی کے بیان کے مجازقرار دئیے گئے ہیں۔

ملک احمد خان نے لیگی رہنما عطااللہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چیئرمین نیب کے خلاف عدالت میں بھی جائیں گئے۔ مریم اورنگزیب نے ملک احمد خان کے بیان کی پارٹی پالیسی سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین نیب سے متعلق صدر، قائد حزب اختلاف میاں شہبازشریف اور سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی پارٹی موقف بیان کرچکے ہیں۔