پتنگ بازی خونی کھیل بن گیا، والدین اسے روک کر ذمہ داری ادا کریں، مریم نواز

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کی وزیر اعلیٰٰ  مریم نواز  اور  نواز شریف فیصل آباد میں ریلوے ہاؤسنگ کالونی سمن آباد  میں دھاتی تار سے جاں بحق ہونے والے نوجوان آصف اشفاق کی رہائش گاہ پر جا کر اس کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔  

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف نے آصف اشفاق کے والد محمد اشفاق اور دیگر اہل خانہ سے تعزیت اور دعائے مغفرت کی۔انہوں نے  آصف اشفاق کی وفات پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کیا۔ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے مرحوم آصف اشفاق کی والدہ کو گلے لگا کر تسلی دی۔ "آصف کی شادی کرنی تھی " آصف مرحوم کی والدہ ہچکیاں لے کر رونے لگیں۔  

 نواز شریف نے سوگوار خاندان کو دلاسہ بھی دیا ۔ محمد نواز شریف نے کہا کہ سب ملکر اس جرم کو روکیں،خوفناک وڈیو دیکھی نہیں جاتی۔ 

مرحوم کے والد اور بھائی ےن کہا کہ  ہمارا آصف چلا گیا، کسی اور کا آصف نہ جائے۔  مریم نواز نے کہا کہ  میں ماں ہوں اور ماں کے دکھ کو سمجھتی ہوں۔  آصف اشفاق کی دردناک موت پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔  پتنگ بازی تفریح نہیں خونی کھیل بن چکا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے رو کنے کی سماجی ذمہ داری پوری کریں۔  دھاتی تار بنانے، بیچنے اور خریدنے پر سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

 اس موقع پر  آئی جی پولیس نے واقعہ کے ذمہ دار افراد کی گرفتاری کا بارے میں بتایا۔ ڈور منگوانے ، بیچنے اور خریدنے والے ٹریس ہوچکے ہیں۔ آئی جی نے بتایا کہ  کے پی کے سے پانڈا ڈور سپلائی کی جا رہی تھی ۔
سینر منسٹر مریم اورنگ زیب ,پرویز رشید ،  ارکان اسمبلی ، مسلم لیگ کے رہنما چیف سیکرٹری ۔آئی جی پنجاب اور دیگر بھی ہمراہ تھے