راؤ دلشادحسین: کورونا وائرس کے پیش نظر پنجاب ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ، ڈی جی راجہ خرم شہزاد عمر کہتے ہیں بیرون ممالک سے آنے والے اٹھاون ہزار شہریوں کی ازسرنو سکریننگ کے لیے رابطہ کیا جارہا ہے جبکہ ایک لاکھ پرسنل پروٹیکشن سازوسامان کٹس کی خریداری کی جارہی ہے۔
تفصلات کے مطابق کوروناوائرس سے بچاؤ اور فاسٹ ٹریک پر اقدامات کو یقینی بنانے کے لیے پی ڈی ایم اے کنڑول روم کو چوبیس گھنٹے فعال رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ڈی جی پنجاب ڈزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی راجہ خرم شہزاد عمر نے سٹی فورٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت نے پی ڈی ایم اے کو تین ارب پچاس کروڑ فراہم دئیے پی ڈی ایم اے نے ڈویژنل ہیڈکوارٹر کو تیرہ کروڑفی کس جبکہ ستائس اضلاع کوفی کس تین کروڑ جاری کردئیے۔
راجہ خرم شہزادعمر نے کہا کہ ایک لاکھ پرسنل پروٹیکشن ایکیوپمنٹ کی پروکیورمنٹ کی جارہی ہےتین ہزار پانچ سو پرسنل پروٹیکشن قرنطینہ سینٹر کو فراہم کیے جا چکے ہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ 58 ہزار بیرون ممالک سے آنے والے شہریوں کے ساتھ رابطہ کر کے ان کے ٹیسٹ کروانے کا عمل جاری ہے جبکہ دوہزار بہتر زائرین کو تفتان سے قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا جا چکا ہے۔
قرنطینہ سینٹرز میں متاثرین کے خاندان کو 24ہزار راشن بیگز فراہم کر دیئے گئے تاہم مخیرحضرات کے ساتھ مل کر محنت کشوں کوخوراک اور مالی امداد کے منصوبے بندی کی جا رہی ہے جبکہ وزیر اعلی پنجاب کا کوروناوائرس فنڈ کو پنجاب ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی نگرانی میں قائم کیا گیا۔