سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو کلین چٹ مل گئی

سابق پولیس انسپکٹر عابد باکسر کو کلین چٹ مل گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) زندہ افسانوی کردار، مشہور زمانہ سابق پولیس انسپکٹر، عابدباکسر 10سنگین مقدمات سے صاف بچ نکلے،لاہورسیشن عدالت نے عابدباکسرکوتمام مقدمات سے بری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق پولیس انسپکٹرعابدباکسرتمام مقدمات سے بچ نکلے، پولیس نے تفتیشی رپورٹ سیشن عدالت میں پیش کردی،سیشن عدالت نے عابدباکسرکوتمام مقدمات سے بری کردیا,سیشن عدالت نے تمام مقدمات میں عابد باکسر کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں،جوادفردوسی قتل کیس میں پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی،مدعی عرفان اسلم بھی سیشن عدالت میں پیش ہوا،انسپکٹرسی آئی اے اکمل نے رپورٹ عدالت میں پیش کی۔

ذرائع کاکہناتھاکہ عابدباکسراورمدعی عرفان اسلم میں سمجھوتہ ہوگیاہے،جوادفردوسی قتل کیس کےمدعی عرفان اسلم فردوسی نےعابدباکسرکوعدالت میں معاف کردیا،عرفان اسلم فردوسی کا نے بیان دیاکہ عابدباکسربھائی کے قتل میں ملوث نہیں، جوادفردوسی قتل کیس میں عابدباکسرپرمشورہ کا الزام تھا،مون لائٹ سینما کے مالک کےقتل کیس میں عابدباکسرپہلے ہی بیگناہ ثابت ہو گئےتھے۔

 عابدباکسرکاکہناتھاکہ میں11 سال اپنے بچوں سے دُور رہاملک سےبھاگناپڑا، میرےسرکی قیمت رکھی گئی، شہبازشریف نے جھوٹے مقدمات بنوائے،حکومت جھوٹے پرچےکرانے والوں کیخلاف کارروائی کرے،عدالت سےجاتےہوئےعابدباکسرپرپھولوں کی پتیاں نچھاورکی گئیں، عابدباکسرنےمقدمات ختم ہونےپر وکٹری کانشان بھی بنایا۔ 

وا ضح رہے کہ فروری2018 کے آغاز میں پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر اور معروف انکاؤنٹرسپیشلسٹ عابد باکسر کو دبئی میں انٹرپول کے ذریعے حراست میں لیا گیا تھا، ملزم جعلی پولیس مقابلوں میں مطلوب تھا،عابد باکسر کے خلاف پنجاب میں قتل اور اقدام قتل کے درجنوں مقدمات درج تھے جو جعلی پولیس مقابلوں میں قتل کیے گئے افراد کے لواحقین کی جانب سے درج کرائے گئے تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer