اتوار کے روز کونسے کاروبار بند،کونسے کھلے ہونگے؟ بڑی خبر آگئی

markets closed Lahore
کیپشن: markets closed
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)لاہور میں اتوار کے روز کون سے کاروبار کھلیں گے کون سے بند ہونگے ۔حتمی فیصلہ ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق بجلی بچاؤ مہم، لاہور میں اتوار کے روز کون سے کاروبار کھلیں گے کون سے بند ہونگے ,ڈی سی لاہور عمر شیر چھٹہ نے وضاحت کردی ۔

اتوار کے روز تھوک و پرچون کی دوکان ،بیکری ،جنرل سٹورز ،وئیر ہاوسز ،شاپنگ مالز،نجی دفاتر اور گودام بند رہیں گے۔ 

اتوار کے روز میڈیکل سٹورز و فارمیسز ،ہسپتال ،لیبارٹریاں ،دودھ کی دکانیں ،ٹیک آوے ،تندور ،ہوٹلز ،پیٹرول پمپس ،کلب ،تھیٹرز ،سرکس ،تفریحی مقامات ،چکن و میٹ شاپس ،کیفے اور ٹائر شاپس کھلی رہیں گی۔

دوسری جانب حکو متی نئی پالیسی سے تاجر برادری بھی پریشان ہے،ڈپٹی کمشنر سےریسٹورنٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی،وفد کی قیادت چیئرمین ریسٹورنٹس ایسوسی ایشن عامر رفیق قریشی نے کی۔

عامر رفیق قریشی نے ریسٹورنٹس کےمعاشی حالات بارے آگاہ کیا،ان ڈور ریسٹورنٹس رات 12:00 بجے تک کھلا رکھنے اور ٹیک آوے،آؤٹ ڈور سروسز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دینے کامطالبہ کیا گیا۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer