ممبئی حملوں کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت

Mumbai Attacks
کیپشن: Mumbai Attacks
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) ممبئی حملوں کی تحقیقات میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے ایف آئی اے نے مفرور اہم ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ 

ذرائع کے مطابق فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی(ایف آئی اے )نے مفرور ملزم ساجد میر کو گرفتار کرلیا اور ملزم ساجد میر 2008 میں ممبئی حملوں کے بعد سے لاپتا تھا، ساجد میر امریکی ایف بی آئی کے مطلوب ترین افراد کی فہرست میں شامل تھا تاہم حکومت نے ملزم ساجد میر کی باضابطہ گرفتاری کی تصدیق نہیں کی ہے۔

واضح رہے کہ ساجد میر کے سر پر ایف بی آئی نے 5 ملین ڈالر کا انعام مقرر کررکھا تھا ملزم ساجد میر کو ممبئی حملوں کا مرکزی منصوبہ ساز کہا جاتا رہا ہے، اس کے بارے میں ایک عرصے تک وفات پا جانے کی افواہیں بھی پھیلائی گئیں۔

خیال رہے کہ 2008 میں بھارت کے شہر ممبئی میں بم دھماکے ہوئے تھے، جس میں تقریباً 200 لوگ ہلاک ہوئے تھے۔