ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کنگ خان نے سب کچھ صاف صاف بتا دیا

کنگ خان نے سب کچھ صاف صاف بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک  :  بالی ووڈ   کے ’بادشاہ‘  شاہ رخ خان نے شوبز انڈسٹری میں کام کے 30 سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے  اپنے 30 سالہ  کیریئر سےکیا  کیا سیکھا۔
 کنگ خان نے اداکری کا آغاز   1980 کے اختتامی سالوں میں   کیا تھا ۔البتہ ان کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ 1992 میں ریلیز ہوئی تھی۔ خوش قسمتی سے پہلی ہی فلم کی کامیابی کے بعد انہیں ایک سے بڑھ کر ایک اچھی فلمیں ملیں۔
بالی وڈ میں منفرد مقام بنانے والے اور تین دہائیوں تک کامیاب فلموں سمیت  کچھ ناکام فلمیں دینے پر مداحوں نے ٹوئٹر پر شاہ رخ خان سے سوالات پوچھے، جن کے جواب دیتے ہوئے انہوں  نے بتایا کہ ان کی زندگی کے بہترین 30 سال یہ ہیں جو انہوں نے بالی ووڈ میں گزارے۔  شاہ رخ خان نے 25 جون کو  بالی ووڈ میں3 دہائیاں مکمل ہونے پر ٹوئٹ کرتے ہوئے پیار اور عزت دینے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی 15 منٹ کے لیے مداحوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے۔


ایک مداح کی جانب سے شاہ رخ خان  سے پوچھا گیا کہ انہوں نے 29 سال میں بالی ووڈ سے سب سے متاثر کن بات کیا سیکھی؟جس کا جوب دیتے ہوئے کنگ خان کا کہنا تھا  کہ انہوں نے متاثر کن چیز تو نہیں سیکھی، البتہ انہیں یہ سچ معلوم ہوگیا کہ ہر وہ شخص جو وہ کام نہیں کرتا جس میں آپ بہتر ہو  ، اسے بہتر طریقے سے انجام دینا جانتا ہے۔


ایک اور مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ  سال 2020 میں ان کی زندگی میں کیا تبدیلیاں آئیں؟ جس کے  جواب میں کنگ خان نے بتایا کہ انہوں نے گزشتہ سال بہت کم کام کیا اور اپنی پیاری فیملی کے ساتھ زیادہ وقت گزارا۔