سٹی 42: جوہر ٹاؤن دھماکہ،گرفتار ڈیوڈ سے رابطے میں رہنے والے دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا،دھماکے میں استعمال ہونے والی کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ جوہر ٹاؤن کی تفتیش کادائرہ کار وسیع کردیا گیا, دھماکے میں استعمال گاڑی لینے والے شخص کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارےجارہے ہیں, پولیس نے مزید2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا.
حراست میں لیا جانےوالا1 شخص لاہور اور دوسرا خیبرپختونخواہ سے پکڑ ا گیا، دھماکے میں استعمال کار کو چیک کرنے والے اہلکار کا بیان بھی ریکارڈ کرلیا گیا ہے، چیک پوسٹ پر دہشت گرد نے پولیس اہلکار سے مکالمہ کیا۔اہلکار نے لیبارٹری اور سپرداری کی فائل طلب کی، کوائف کی پڑتال کے بعد کار سوار کو جانے دیا۔ ناکے پر اہلکار سےدہشت گرد کا حلیہ اور قد و قامت پوچھی گئی۔