لاہوریے 10 دن پریشان رہیں گے

citizen
کیپشن: citizen
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم سپرا)شہر میں بجلی وگیس بحران کے خدشات پیدا ہو گئے۔اینگرو ٹرمینل کےمرمتی کام سے600 ملین ایل این جی سسٹم سےنکل جائیگی۔

ذرائع کے مطابق ٹرمینل کی بندش سےپاورہاؤسز کوگیس دینانا ممکن ہو جائےگا،ایل این جی کی کمی کی وجہ سے پنجاب کے پاور ہاؤسز بند ہو جائیں گے جس کے باعث بجلی ،گیس کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شروع ہو جائیگی۔ ایس این جی پی ایل اس وقت 700 ملین ایل این جی پاورہاؤسز کودےرہی ہے۔
پاور ہاؤسز کی بندش اورپن بجلی کی کم پیداواربحران کاباعث بنیں گے ،28 اور 29 جون کو ملک بھر میں گیس وبجلی کا بحران شروع ہوسکتا ہے جس کے سبب صارفین کو10 روز کےلئےبجلی و گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا رہےگا۔ واضح رہے کہ اس وقت سوئی ناردرن کمپنی کےسسٹم میں 1 ہزار ملین گیس شامل کی جارہی ہے۔