عمر اسلم : شہرلاہورکوقلعہ کہنےوالی جماعت کےقلعےمیں مسلم لیگ ن کےاہم رہنماوں سیدزعیم حسین، چودھری عبدالغفوراورفرزانہ بٹ نےجہاں پارٹی کوخیربادکہ دیاہےوہیں مسلم لیگ ن کےصدرپرویزملک کاکہناہےکہ لیگی رہنماوں سےکہوں گا کہ واپس پارٹی میں آجائیں.
مسلم لیگ ن کےاہم رہنمااورسابق ترجمان حکومت پنجاب سیدزعیم حسین قادری نےجہاں مسلم لیگ ن کی قیادت کوآڑےہاتھوں لیا وہیں ناراض سابق صوبائی وزیرچودھری عبدالغفوربھی مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت سےناراض ہوتےہوئےشدیدتنقید کی ہے۔دونوں ناراض رہنماؤں سے متعلق مسلم لیگ ن لاہورکےصدرپرویز ملک کاکہناہےکہ سیدزعیم حسین قادری،چودھری عبدالغفوراورفرزانہ بٹ پارٹی میں واپس آجائیں انہیں ہارپہناؤں گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن نے صوبائی اسمبلی کے امیدوار فائنل کرلیے
جبکہ سینئر رہنماسیدزعیم حسین قادری، چودھری عبدالغفوراورفرزانہ بٹ نےجہاں مسلم لیگ ن کوخیربادکہ دیاہے وہیں ذرائع کاکہناہےاب سابق لیگی رہنمامسلم لیگ ن میں شمولیت اختیارنہیں کریں گئے ۔