ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ

ڈالر کی قدر میں مسلسل اضافہ
کیپشن: Dollar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل آٹھویں روز اضافے کا رحجان برقرار ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری دن کے آغاز پر انٹربینک میں ڈالر 28  پیسے مہنگا ہوکر288.20 پیسے کا ہوگیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔ انٹربینک میں8دن میں امریکی ڈالر12 روپے 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سمیت دوست ممالک سے اربوں ڈالرز ملنے کے باوجود ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مسلسل تنزلی کی جانب گامزن ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر