گنجے پن کے شکار مردوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر

گنجے پن کے شکار مردوں کیلئے انتہائی تشویشناک خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)   چین کے صوبے ووہان سے جنم لینے والے کورونا وائرس کے دنیا بھر پر حملے جاری ہیں، کورونا وائرس سے اب تک ایک کروڑ 59 لاکھ 47 ہزار 644 افرادمتاثر ہوچکے ہیں جبکہ 6 لاکھ 42 ہزار 829 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، 97 لاکھ 43 ہزار 602 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

 

دنیا بھر کے سائنسدان اور طبی ماہرین کورونا وائرس پر تحقیقات کررہے ہیں اور کورونا سے متعلق آئے روز نئی معلومات سامنے آ رہی ہیں، ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گنجے مردوں میں کورونا سے متاثر ہونے کے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔

میل آن لائن کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کے مریضوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد سائنسدانوں نے بتایا ہے کہ جو مرد جتنا زیادہ گنجے پن کا شکار ہے، اس کو کورونا وائرس لاحق ہونے اور اس میں وبا کی علامات سنگین ہونے کا خطرہ بھی اتنا ہی زیادہ ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق برطانیہ میں گنجے پن کے شکار مرد 20فیصد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ جن کے بال تھے وہ 15فیصد اس وباءکا نشانہ بنے، جو مرد مکمل طور پر گنجا ہو اس کے کورونا وائرس میں مبتلا ہو کر ہسپتال تک پہنچنے کا امکان 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ  گنجے پن کے شکار مردوں میں اینڈروجن نامی ایک ہارمون پایا جاتا ہے، یہی ہارمون دراصل ان کے گنجے پن کی وجہ ہوتا ہے اور یہی ہارمون کورونا وائرس کو خلیوں پر حملے آور ہونے میں مدد دیتا ہے۔

 

سائنسدانوں کی رائے ہے کہ مردوں میں گنج پن کا سبب بنے والے ہارمونز کی وجہ سے ہی کورونا وائرس سے مردوں کی ہلاکت کی شرح زیادہ ہے۔

ذرائع کے مطابق  امریکہ نے کورونا ویکسین کی قیمت کا عالمی معیار مقرر کردیا ہے، ایک شخص کیلئے کورونا کی ویکسین 40 ڈالر میں مہیا کی جائے گی، یہ اتنی ہی قیمت ہے.

Sughra Afzal

Content Writer