سٹی 42:ایک نہیں،دونہیں،سو سے زائد خواتین کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کرنیوالا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔اس سیریل کلر نے 84 خواتین کو ریپ کے بعد انتہائی دردناک طریقے سے قتل کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس سفاک مجرم کے ہاتھوں قتل ہونے والی خواتین کی تعداد 100 سے 200 تک ہوسکتی ہے۔
روسی حکام کے مطابق میخائل پوپ کوو نام کا یہ سیریل کلر روس کا ایک سابق فوجی اہلکار ہے، جس کو ویئر وولف کے نام سے بھی جانا جاتا ہے ۔ اس سیریل کلر پر دو مرتبہ 18 سے 50 سال کی عمر کی خواتین کی آبروریزی اور قتل کیلئے مقدمہ ہوچکا ہے ۔ اس نے زیادہ تر خواتین کا قتل سال 1992 سے 2010 کے درمیان کیا تھا اور ابھی تک پولیس کے مطابق اس کے ہاتھوں قتل ہونے والی خواتین کی آفیشل تعداد 81 ہوچکی ہے۔
تفتیشی افسر لیفٹیننٹ کرنل ایور جے چووسکی کا کہنا ہے کہ انہیں یقین ہے کہ پوپ کوو نے 200 لوگوں کو قتل کیا ہے اور 100 سے زیادہ جرائم کیے ہیں۔ اس سیریل کلر کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی تھی جس میں وہ ایک جاسوس کو وہ جگہ دکھانے لے گیا تھا جہاں اس نے ایک خاتون کو ریپ کے بعد قتل کیا تھا۔یہ سیریل کلر خواتین کو ریپ کا نشانہ بنانے کے بعد انتہائی سفاکانہ طریقے سے قتل کیا کرتا تھا، یہ اپنی متاثرہ خاتون کو ہتھوڑوں کے وار کرکے یا پیچ کس کے ذریعے قتل کیا کرتا تھا۔
یاد رہے لاہور میں بچوں سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کا سکینڈل سامنے آیا تھا،ملزم جاوید اقبال نے 100سے زائد بچوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا تھا۔جس کے بعد اسے سزا بھی ہوگئی تھی۔