(قذافی بٹ) پنجاب کے کنٹریکٹ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری، ملازمین 4 سال کی بجائے 3 سال سروس کے بعد ریگولر کیے جاسکیں گے۔
حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ ملازمین کی کنفرمیشن پالیسی تبدیل کردی، کنٹریکٹ ملازمین چار سال کی بجائے تین سال سروس کے بعد ریگولر کیے جاسکیں گے، گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد پنجاب ریگولائزیشن آف سروس آرڈیننس 2019 جاری کردیا گیا۔
فیصلےسے محکمہ صحت سمیت دیگر سرکاری ملازمین کی بڑی تعداد مستفید ہوگی