(سٹی 42) کس کاووٹ کہاں ہے؟ کس کا نام کس پولنگ اسٹیشن کی فہرست میں ہے، الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن8300 معلومات دینے سے قاصر ہوگئی، جس کی وجہ سے ووٹرز کو شدیدپریشانی کا سامنا ہے۔
خبر پڑھیں۔۔تخت لاہور کا سکندر کون ہوگا؟
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی ہیلپ لائن 8300 جواب دے گئی ہے۔جس کی وجہ سے ووٹرز کو پریشانی کا سامنا ہے، جنہیں ہیلپ لائن نے ووٹ کی معلومات فراہم کیں وہ بھی غلط، متعدد شہری قومی فریضہ ادا کیے بغیر ہی واپس لوٹ گئے۔ ووٹرز کا کہنا تھاکہ فراہم کی گئی معلومات کے مطابق لسٹ میں ان کا نام ہی موجود نہیں تھا۔
خبر پڑھنا مت بھولیں۔۔مسلم لیگ(ن) کا چیف الیکشن کمشنر کو خط، بڑا مطالبہ کردیا
واضح رہے کہ پاکستان میں عام انتخابات کا میدان سج گیا جس کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے، ووٹرز کو ووٹ کاسٹ کرنے سے پہلے اپنے ووٹ کے بارے معلومات ہونا بہت ضروری ہوتا ہے کہ کس کا ووٹ کس حلقہ میں ہے ، اس کا سلسلہ نمبر اور پولنگ اسٹیشن کونسا ہے، جس کیلئے الیکشن کمیشن نے ہیلپ لائن متعارف کروائی تھی۔