آئی جی پنجاب کا مصوری کا ٹیلنٹ رکھنے والے پولیس ملازمین کی ٹریننگ کیلئے مستحسن اقدام

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42 : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے مصوری کا ٹیلنٹ رکھنے والے پولیس ملازمین کی ٹریننگ کیلئے مستحسن اقدام اٹھایا۔

نیشنل کالج آف آرٹس لاہور سے جدید تربیتی کورسز کیلئے تین پولیس ملازمین کو سکالرشپس کی منظوری دے دی ۔ لاہور ٹریفک پولیس کے محمد امتیاز، فیصل آباد کے سینئر ٹریفک وارڈن شاہد مسیح اور ڈولفن فورس کے وائرلیس آپریٹر گل زین کو سکالرشپ دیا گیا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک فیملی ہے، خوشیاں اور غم سانجھے ہیں، آئی جی پنجاب نے کہا کہ پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم، صحت، فلاح و بہبود کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں، بچوں کی تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ معیاری تفریح کیلئے بھی اقدامات جاری رہیں گے، 

Ansa Awais

Content Writer