(شاہ رخ ندیم) آئی جی جیل خانہ جات مرزا شاہد سلیم بیگ نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا ، نئے کچن کا معائنہ اور خواتین وارڈ میں ہسپتال کا افتتاح کیا۔
تفصیلات کے طابق مرزا شاہد سلیم بیگ نے کوٹ لکھپت جیل میں قیدیوں کے لئے بنائے گئے نئے کچن کا معائنہ کیا ، انہوں نے خوراک کے معیار کابھی جائزہ لیا ، مرزا شاہد سلیم بیگ نے کہا کہ قیدیوں کو معیاری کھانا فراہم کیا جاتا ہے ، انہوں نے بتایا کہ 6000 قیدیوں کو ووکیشنل تعلیم بھی دی جا رہی ہیں۔
آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ کوٹ لکھپت جیل میں خواتین کے لئے 6 بستروں پر مشتمل ہسپتال کا افتتاح کیا ہے ، مستقبل میں پنجاب کی تمام جیلوں میں ہسپتال بنائے جائیں گے۔