ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں ظہیر اقبال چنڑ نے سنی اتحاد کونسل کے امیدوار کو   بہت بڑے فرق سے ہرا دیا

Zaheer Iqbal Channar, Deputy Speaker Punjab Assembly, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ نون کے امیدوار ظہیر اقبال چنڑ  220  ووٹ لے کر  منتخب ہو گئے۔ ان کے مقابل پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کی نئی جماعت سنی اتحاد کونسل کے امیدوار معین ریاض نے 103 ووٹ لئے۔ 

ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں 323 ووٹ ڈالے گئے۔ سپیکر کے الیکشن میں دو ووٹ مسترد ہوئے تھے ڈپٹی سپیکر کے الیکشن میں کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا ۔ ووٹوں کی گنتی کے بعد سپیکر ملک محمد احمد خان نے اپنے نائب ظہیر اقبال منڑ کی دو گنا سے زیادہ ووٹوں کے فرق سے جیت کا اعلان کیا۔

سپیکر ملک احمد خان نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کو مبارکباد  دی۔ نتیجہ کے اعلان کے فوراً بعد سپیکر ملک احمد خان نے نومنتخب ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ سے حلف لیا۔

شیر آیا شیر آیا

سپیکر کے انتخاب کا اعلان ہوتے ہی ایوان ""شیر آیا، شیر آیا"" کے نعروں سے گونج اٹھا۔

مسلم لیگ نون کی وزیر اعلیٰ کے عہدہ کی نامزد امیدوار مریم نواز اور دوسرے ارکان نے  نومنتخب ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ظہیر اقبال چنڑ کو مبارکباد  دی۔

اس دوران ایوان میں شیر شیر کے نعرے لگتے رہے۔